یونائیٹ ٹو اینڈ وائلنس اگینسٹ ویمن ( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) کی طرف 17 دسمبر بروز جمعہ برٹش ہیریٹیج سنٹر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا ۔ جس کی آرگنائزر زینہ اور آسیہ احمد تھیں ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ آسیہ نے اسلام میں عورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سپیکر زینہ نے واضح کیا کیا کہ 17 دسمبر 2021 میں عافیہ صدیقی کو قید کئیے ہوئے پورے 18 سال ہو چکے ہیں ۔ ان 18 سالوں میں عافیہ صدیقی کو قید و بند کی گناونی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں ۔ ان سے زنا بالجبر کیا گیا اور برہنہ حالت میں چھوڑا گیا انھوں نے کہا کہ اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کتنی بڑی مسلمان ہیں کہ جنھوں نے اپنی جواں سالی میں دوشمنوں کی قیدی بن کر اسلام کا بول بالا کیا۔ ایم پی یاسمین ڈار نے عافیہ صدیقی کی طویل قید بندی پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بے گناہ عافیہ پر ظلم ختم کیا جانا چاہیے ۔ سپیکر امام عابد نے واضح کیا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں عورت کا ایک مقام ہے۔ کجا کہ عورت پر ظلم کیا جائے ۔ عافیہ صدیقی پر ظلم ناقابل قبول ہے ۔ عالیہ ھاشمی ، فرزانہ افضل اور صابرہ ناہيد نے امریکہ کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم کی پر زور مذمت کی اور ان کی جلد رھائی کا مطالبہ کیا۔ تمام خواتین نے پیلے ڈوپٹے لے کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔
