: بابائے قوم قائد اعظم کی سالگرہ پر ممتاز سماجی شخصیت شیرین رانی نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا۔ اولڈہم کی مئیر جینی ہیریسن پی ٹی آئ یو کے کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹہ سینئر راہنما چودھری عمران کی شرکت۔
اولڈھم (عارف چودھری)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے ممتاز سماجی شخصیت ADMIRE کی چئیر پرسن شیرین رانی نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اولڈہم کونسل کی مئیر جینی ہیریسن کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹہ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے سابق صدر چودھری عمران – ڈاکٹر عبدالشکور -محمد سرور چشتی مشہور شاعر صابر رضا – تصور لودھی کمیونٹی میں سرگرم کردار ادا کرنے والی خواتین بچوں و دیگر افراد نے شرکت کر کے اس بات کا اعادہ کیا کہ آج ہم بحیثیت قوم جس مقام پر کھڑے ہیں اسکا سارا سہرا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سر ہے انہوں نے ہمیں علیحدہ اسلامی ریاست دلوا کر ہم پر احسان عظیم کیا -محمد سرور چشتی نے ملی نغمے سنائے اور بر طانیہ کے ممتاز شاعر صابر رضا اور ڈاکٹر عبدالشکور نے شاعری سے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر مئیر جینی ہیریسن نے کہا کہ ہم یہاں ایک ایسے عظیم راہنما کی زندگی کا احاطہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور قوم کو ان پر فخر ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اولڈہم میں کثیر الثقافتی کمیونٹی آباد ہے ہم ملکر ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے رہتے ہیں۔ نوجوان مریم چشتی نے کہا وہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں لیکن انہیں فخر ہے آج انکی جو بھی شناخت و پہچان ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی وجہ سے ہے انکا کہنا تھا کہ تارکین وطن میں بسنے والوں کے لیے ایسی تاریخی تقریبات کا انعقاد انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ شرینہ اختر کا کہنا تھا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں پاکستان دیا ایسی تقریبات ہونی چائیں ۔ سماجی رابطوں کی جانی پہچانی شخصیت بیش کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کر کے اچھا لگا ہم قائد اعظم محمد علی جناح کا احسان کبھی بھی بھول نہیں سکتے جنہوں نے ہمیں پاکستان تحفے میں دیا۔ میزبان شیرین رانی نے مئیر اولڈہم کونسلر جینی ہیریسن اور دیگر مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔کیک بھی کاٹا گیا نظامت کے فرائض پی ٹی آئ کے سینئر راہنما اور جنرل سیکرٹری یو کے محمد اسلم بھٹہ نے نہایت احسن طریقے سے ادا کئے
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال انکی ولادت کو شایان شان طریقے سے منانے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتی