یہ دھماکاجس کسی کی نااہلی یامجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے ،اسے سخت سزا دی جائے
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہرقائدؒ میں قیمتی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے۔اس دلخراش سانحہ نے اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطنوں کو بھی رنجیدہ اور غمزدہ کردیا،پسماندگان ہماری طرف سے تعزیت قبول کریں۔زیرزمین پراسراردھماکے سے 17شہریوں کاموت کی آغوش میں چلے جاناافسوسناک اورتشویشناک ہے، شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ یہ دھماکاجس کسی کی نااہلی یامجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے ،اسے سخت سزا دی جائے۔ہماراملک مزید اس قسم کے حادثات اور سانحات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ ناجائزتجاوزات کے نتیجہ میں حادثات اورسانحات ناقابل برداشت ہیں۔مستقبل میں اس طرح کے اندوہناک سانحات سے بچاﺅ کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت کو موثر منصوبہ بندی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران شہرقائدؒ میں انتظامی اصلاحات کیلئے سابقہ سٹی ناظم کراچی سیّد مصطفی کمال کے مشاہدات اورتجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔شہرقائدؒ کی تعمیروترقی کیلئے انتھک سیّد مصطفی کمال کی شاندار خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس آج انتظامی طورپر شہرقائدؒ کاکوئی والی وارث نہیں ، جوشہرپاکستان کی معاشی سرگرمیو ں کامرکز ہے وہاں پچھلے کئی برسوں سے بدانتظامی اوربیڈگورننس کے ڈیرے ہیں۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی شہرقائدؒ سے اعلانیہ لاتعلقی قابل مذمت ہے، پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے ہوتے ہوئے نااہل حکمران اہلیان کراچی اورسندھی عوام کی راہوں میں کرچیاں نہیں بکھیر سکتے۔