مسلم لیگ ن بر طانیہ کے سینئر راہنما پیر سید عنائت اللہ شاہ نے اپنی اولڈھم کی رہائش گاہ خصوصی عیشائیہ کا انعقاد کیا

Spread the love

اولڈھم (عارف چودھری)

خیبر پختون خواں میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ہری پور کی تحصیل غازی میں مسلم لیگ ن کے جیتنے والے تحصیل چئیرمین پیر قاسم شاہ کے جیتنے کی خوشی میں مسلم لیگ ن بر طانیہ کے سینئر راہنما پیر سید عنائت اللہ شاہ نے اپنی اولڈھم کی رہائش گاہ خصوصی عیشائیہ کا انعقاد کیا۔ جس میں بر طانیہ بھر سے مسلم لیگ ن خیبر پختون خواں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود حسین نے کہا کہ پیر قاسم شاہ کے جیتنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور پیر سید عنائت اللہ شاہ کو آج کی تقریب کو منعقد کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں سالیسٹر طاہر جمیل نے کہا پیر قاسم شاہ کے جیتنے سے پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دور گئ ھے انشااللہ اگلے عام انتخابات پر مسلم لیگ ن صوبے بھر میں کامیابی حاصل کریگی سید نعیم شاہ کا کہنا تھا کہ ھم پیر قاسم شاہ کے جیتنے پر تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں پیر قاسم شاہ کے الیکشن جینے پر بر طانیہ میں رہنے والوں مسلم لیگ کے کارکنوں نے بھی اہم کردار ادا کیا -عبدالقادر نے بھی پیر قاسم شاہ کے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا میزبان مسلم لیگ ن بر طانیہ کے سینئر راہنما پیر سید عنائت شاہ نے انکے گھر آنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پیر قاسم شاہ کی جیت پر اھم کردار ادا کیا امید ھے کہ پیر قاسم شاہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے -تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سید کفائت اللہ شاہ -نعیم شاہ-وحید شاہ -لیاقت شاہ-بابر خان-فضل احمد ایوب خاں -دراز خان -نور الہی -ماجد حسین اور دوسروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں