قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم سیاستدان کے ساتھ ساتھ اعلی خوبیوں کے مالک تھے۔میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک جوانان پاکستان یورپ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی پھر اعلئ تعلیم کیلئے انگلستان تشریف لے گئے جہاں انہوں نے 1896 میں بار ایٹ لاء کا امتحان پاس کیا وطن واپس لوٹنے کے بعد قائداعظم محمد علی جناح وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے اور پھر 1909 میں مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے 25 دسمبر یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو و تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان قوم کو یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح بہت بہت مبارک ہو انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک خوشی کا دن تھا قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم سیاستدان کے ساتھ ساتھ ااعلی خوبیوں کے مالک تھے جو ابھی بھی پاکستانی قوم کے دلوں میں زندہ ہے اللہ تبارک و تعالی قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت نصیب فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکے درجات بلند کریں۔آمین