خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کے ممبران نے نئے سال 2022 کی آمد پر خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا

Spread the love

مورخہ 23 دسمبر ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) بروز جمعرات چینل 49 اور خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کے ممبران نے 2021 کے اختتام اور نئے سال 2022 کی آمد پر خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد کوڈ کے دوران مشکل وقت میں گزرے وقت پر صحت و تندرستی سے وقت گزارنے پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لانا اور آنے والے سال میں خوشیاں بھرا سال منانے کی دعا کرنا تھا ،۔ پروگرام کے آغاز پر چینل 49 کے چیئرمین میاں عامر نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور پینڈئمنک کے مشکل وقت میں چینل 49 سے جڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا ، خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی بانی و صدر نے بھی ٹیم کے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور ان حالات میں خزینہ کا بھر پور ساتھ دینے پر سراہا ، نغمانہ کنول شیخ نے اپنا کلام سنا کر سب کی داد وصول کی۔ مہمان سپیکر اخبار کے چیف ایڈیٹر محبوب بٹ نے خوبصورت غزلیں پیش کیں اور خوب داد وصول کی۔ تقریب کے آخر میں چینل 49 کی طرف سے نئے سال اور قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور محسن پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صفدر صاحب نے کیک بنایا۔عشائیہ میں چینل 49 کےچیئرمین اور خزینہ کے چئیرمین میاں عامر علی، خزینہ شعروادب کی بانی و صدر اور چینل 49 کی ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ ، خزینہ کے چئیرمین اور چینل کے ڈائریکٹر امتیاز شیخ ، 49 چینل کی آپریشن منیجر اور ممبر خزینہ حمیرا ثناء، خزینہ کی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور چینل 49 کی ڈائریکٹر صابرہ ناہيد، خزینہ شعر و ادب کے سیکرٹری جنرل شہزاد مرزا ، سابقہ سیکرٹری جنرل خزینہ زرقا احمد ، ایگزیکٹو ممبر خزینہ سجاد حسین ، ایگزیکٹو ممبر سومی عارف ، چینل 49 سے پریزینٹر صبا، شبانہ، تنزیلہ، صبا عمران اور دیگر نے شرکت کی۔ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میاں عامر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں