
( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )
سید عامر محمود ایگریگیٹر ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے اعزاز میں صدر پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنے پر عشائیہ دیا گیا۔ جو کہ آجکل برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔ عشائیہ کا انتظام حافظ محمد عبداللہ نے کیا۔ تقریب کا آغاز حافظ سلیم کی تلاوت سے ہوا ، نظامت کے فرائض برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے ارگنائزر حامد خان نے نبھائے ۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ برطانیہ برانچ کے صدر نصر اقبال نے اپنے خطاب میں سید عامر کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارک دی۔ انھوں نے کہا عامر صاحب نے برطانیہ سے ماسٹرز کیا مگر انھیں اپنے وطن سے اتنی محنت تھی کہ انھوں نے اپنے ملک پاکستان جا کر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کو ترجیح دی۔ ان کی چیریرٹی برطانیہ میں بھی رجسٹرڈ ہے۔ نصر اقبال نےکہا کہ اب ہم غزالی ٹرسٹ کے بانی عامر کے ساتھ زیادہ فعال ہو کر کام کریں گے۔ سابقہ لارڈ میئر اور کونسلر نعیم الحق نے غزالی ٹرسٹ کے کام کو سراہا اور انھیں تمخہ امتیاز کے ملنے پر مبارکباد دی ۔ فائقہ گل سید عامر کو پھول پیش کئے اور ان کی صلاحیتوں ک سراہا۔ سید عامر محمود نے اپنے خطاب برطانیہ میں مقیم شرکاء اور خصوصی طور حافظ عبداللہ ، نصر اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ان کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ انھوں نے بتایا کہ غزالی ٹرسٹ لڑکوں کی تعلیم کے علاوہ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
سپیشل نیڈ بچوں کا پروجیکٹ بھی چلا رہے ہیں کیونکہ ان کا اپنا بچہ بھی سپیشل نیڈ بچوں میں شامل ہے پاکستان میں دیہاتی علاقوں میں طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کا کام بھی جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک ہمارے مقابلے میں تعلیمی میدان ہم سے آگے ہیں ۔اگر ہم نے پاکستان میں غربت ختم کرنی ہے یا پاپولیشن پر کنٹرول کرنا ہے تو عوام میں تعلیم کا پر چار کرنا ہو گا۔ پاکستان میں 70 فیصد خواتین غیر تعلیم یافتہ ہیں ۔ غزالی ٹرسٹ سے 1 لاکھ طالبعلم مستفید ہو چکے ہیں ۔ جن میں 50 فیصد طالبات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر وہ ایک پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں زیادہ عمرکی خواتین کو بھی تعلیم سے مستفید کیا جائے گا۔ نابینا بچوں کی تعلیم کے مواقع بھی میسر ہیں۔ 100 سے زائد سکولوں میں ٹیچر ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری یہ خواہش کہ برطانیہ سے تعلیم یافتہ افراد بھی پاکستان جا کر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے اساتذہ کو ٹیچرز ٹریننگ دیں ۔ حافظ عبداللہ نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پر تکلف کھانے سے شرکاء کی تواضع کی گئی ۔ گیا۔