پیپلزپارٹی حکومت اس بار بھی عوام دشمنی پراترآئی,الطاف شاہد

Spread the love

بدقسمتی سے حکمران طبقہ ریاست اورجمہوریت کے ساتھ مہم جوئی کررہا ہے

لندن(عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت اس بار بھی عوام دشمنی پراترآئی ۔ شہرقائدؒ کوسندھ سرکار کے رحم وکرم پرنہیںچھوڑاجاسکتا، پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال پاکستان کے محروم طبقات کی قیادت کاحق اداکرتے رہیں گے ۔مضطرب عوام کی صداﺅں کواقتدار کے ایوانوں تک رسائی نہیں ملتی ، حکمرانوں کوجھنجوڑنے کیلئے ہرحد تک جاسکتے ہیں۔انسانیت،انصاف اورمساوات کے بغیر جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی۔پاکستان میں کسی طبقہ کے بنیادی اورانسانی حقوق محفوظ نہیں،بدقسمتی سے حکمران طبقہ ریاست اورجمہوریت کے ساتھ مہم جوئی کررہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ جہاں انسانی حقوق محفوظ نہیں وہاں جمہوریت نہیں پنپ سکتی۔ کراچی کے شہریوں کی صداﺅں کوطاقت اورتشدد سے کچلنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسنداقتدارپربراجمان حکمران اوراپوزیشن میں بیٹھے سیاستدان یادرکھیں دوررس تبدیلی کیلئے ڈنڈے نہیں ایجنڈے کی ضرورت ہے۔اس نازک دورمیںہمارا ملک منفی سیاست اوربلیم گیم کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان ہوں یامیڈیا کے نمائندے کسی پرتشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔سیاست کی آڑ میں معاشرے کے اندر نفرت کابیج نہ بویا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعصبات اورمنافرت کے فروغ سے عوام مزید منتشراورمایوس ہوجائیں گے جبکہ ملک کودرپیش چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے انہیں متحدکرنے کی ضرورت ہے۔سیاستدان نفاق نہیں وفاق کی سیاست کریں اورسیاسی مسائل کے مستقل سدباب کیلئے آپس میں سرجوڑیں ۔انہوں نے کہا کہ اگرسیاستدان ایک دوسرے کوبرداشت نہیں کریں گے توعوام کاجمہوریت پرسے اعتماداٹھ جائے گا۔ دنیا والے پاکستان پرہنس رہے ہیں ،سیاستدان ایک دوسرے پردھونس جمانے کی بجائے ڈائیلاگ کریں ورنہ ڈیڈلاک جمہوریت کاڈیتھ وارنٹ بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن میں سے کوئی فریق اپنی آئینی حدودسے تجاوزنہ کرے کیونکہ ہمارا ملک خونیں تصادم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔جوڈیشل کمشن عجلت میں فیصلہ نہ کرے ،تسلی سے فیصلہ سنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں