برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 11ویں ورچوئل ‘کھلی کچہری’ کا انعقاد کیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری )

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 11ویں ورچوئل ‘کھلی کچہری’ کا انعقاد کیا۔ پاکستانی نثراد بر طانیوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ویزوں، NICOPs، POCs، پاسپورٹ اور جائیداد سے متعلق اپنے مسائل کے حل کی کوشش کی۔

ہائی کمشنر نے کچھ مسائل کا فوری طور پر ازالہ کیا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ باقی مسائل پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

شرکاء میں سے متعدد برطانوی پاکستانی تاجروں، پیشہ ور افراد اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں دریافت کیا۔ اپنے آبائی ملک کے بارے میں ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے، ہائی کمشنر نے کمیونٹی کے لوگوں کو متعلقہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے خاص طور پر برطانوی پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کھولیں اور اس کی منافع بخش سرمایہ کاری اسکیموں سے مستفید ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہائی کمشنر ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں