
( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر)
پریس کلب آف پاکستان یوکے اور سیم انٹرٹینمنٹ کی روح رواں سمیرا اشرف اور عالیہ صغیر کے اشتراک سے خوبصورت محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ۔ جو کہ مانچسٹر کا کامیاب ترین پروگرام رہا ۔ جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ، مسیحی بھائیوں کے ساتھ مل کر کرسمَس اور نئے سال کی خوشیوں کو دوبالا کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز شوکت قریشی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نظامت کے فرائض محمود اصغر ادا کیے ۔ آرگنائزر سمیرا اشرف نے پریس کلب آف پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ سمیرا اورصدر عارف پندھیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ چیرمین اعجاز افضل نے قائداعظم کی سالگرہ، کرسمَس اور نئے سال کی مبارک باد پیش کی اور پر یس کلب کے ممبران کا تعارف کروایا جس میں صدر عارف پندھیر ، سینئر صدر تاثیر احمد ، جوائنٹ سیکرٹری شوکت قریشی ، فنانس سیکرٹری صابرہ ناہيد ، ایگزیکٹو ممبر محمود اصغر ، سینئر ایگزیکٹو حسن چوہدری اور مقدس مجید شامل تھے ۔ اعجاز افضل نے میڈیا کوریج پر وسیم چوہدری ، میاں عامر علی ، شہزاد مرزا ، غلام حسین ، غلام مصطفی، ریز نیوز سے رحمان ، سلیم سنی اور صابرہ ناہید کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سمیرا اشرف نے ایم پی افضل خان ، لارڈ واجد خان اور بری کی لیڈی ڈپٹی میئر شاہینہ ھارون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پروگرام میں شرکت کر کے عزت بخشی ۔ مہمانوں نے کامیاب پروگرام کروانے پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی ۔کرسمَس کے حوالے سے فادر فلک شیر نے بھی خاص طور پر شرکت کی اور کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔ کھانے کے بعد سلیم صابری قوال اور ہمنواوں نے خوبصورت آواز اللہ کے نام سے قوالی کا آغاز کیا اور مشہور قوالیاں گا کر محفل کو لوٹ کیا اور خوب داد وصول کی۔ طبلہ نوازوں نے خوبصورت دھنیں پیش کیں ۔لوگ رات گئے تک محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ سمیرا اشرف نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریب میں فرزانہ افضل ،سیما شیخ ، عائشہ مبشر، کومل خان ،طاہر چوہدری ، نجیب اللہ، آصف بٹ، پامیلا ملک ، حمیرا ثناء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔