حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں,اکرام الدین

Spread the love

ملک بھر میں جاری مہنگائی نے عام عوام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلو بل میڈیا سے بات کرتے ہوےٴ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی نے عام عوام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جو قابل افسوس ہے مدینہ کی ریاست کیا ایسی تھی جہاں عوام تڑپ رہے ہوں یہ ملک ایٹمی قوت ہے ائی ایم ایف کی پالیساں ترک کرنا ہوں گی حکومت ایک سال میں جو کچھ کر سکتی ہے ملکی عوام کیلئے کریں عوام نے ووٹ دیکر اس لئے منتخب کیا تھا کہ بہتری آئے مگر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ملک اور عوام کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے خوردونوش کی اشیا اسمانوں سے باتیں کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان ہوش کے ناخن لیں سہولت کاروں کی غلط رپورٹنگ پر یقین نہ کریں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مہنگائی ہے تو اس کو کم کریں اور عام ادمی کو ریلیف اور دیگر سہولیات مہیا کریں بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سوئی گیس کا بحران ،اور کرپشن عروج پر ہے لگتا ہے حکومت ناکام ہو چکی ہے کل تک دعوے کئے جاتے تھے کہ اگر مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے حکومت وعدے و دعوے پورا کرے انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاسی ممبر کو چاہئے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہر سیاسی ممبر کا فرض اور اہم زمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں