

مانچسٹر کے معروف صحافی ٹی وی اینکر عظیم ملک کے بڑے بھائی اکرام الحق رضائے الٰہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ دارلعلوم مسجد گمکول شریف لانگ سائیڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی صحافتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی پاکستانی کیمونٹی سنٹر کے چیرمین سجاد حسین محمد ریاض محمد فاروق محمد شہزاد علی نے عظیم ملک سے اظہار تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے