کرپٹ سیاسی ممبران کا احتساب کرنا اخباری بیانات تک محدود ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک جوانان پاکستان یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے کہا کہ جب تک کرپٹ جمہوری نظام اور لعنتی سسٹم کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک پاکستان کی ترقی ناممکن ہے کرپٹ جمہوری نظام کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہے روز بروز مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے عوام کو ذلیل کرنے کیلئے سرگرم ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی سے آب تک کسی بھی حکومت نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سوچا بھی نہیں کیونکہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہے چاہئے کوئی بھی پارٹی ہوں لیکن ان سب کا مقصد و مشن پاکستان کو برباد کرنا ہے پاکستان میں انصاف دینا، عوام کو بنیادی حقوق دینا،کرپٹ نظام کا خاتمہ، کرپٹ سیاسی نمائندگان کا احتساب کرنا صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جسکی وجہ سے پاکستان ترقی سے بہت دور ہیں۔ عوام کے متفق و متحد ہونے سے ہی ان کرپٹ جہوری نظام اور کرپٹ سیاسی نمائندگان سے ہم سب کو چھٹکارا مل سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارہ کرپٹ اور رشوت خور افسران کے زیر نگرانی ہے حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی پاکستان میں غریب کیلئے میرٹ کا بنیاد رکھ دیا گیا ہے جبکہ امیر کیلئے کوئی میرٹ مسیر نہیں حکومت کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ کب تک یہ ظلم جاری رہے گا حکومت غریب عوام کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔