نوجوان کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت نبیل جاوید قریشی نے پاکستان سے آئے صنعت کار مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے مینجنگ ڈائرکٹر رانا امتیاز احمد اور گلبرگ گیلریا لاھور کے چیف ایگزیگٹیو نیاز نسیم کے اعزاز میں اولڈہم کے کباب ہاؤس ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا۔ پاکستان و برطانیہ میں سرمایہ کاری بارے تفصیلی بات چیت کی۔


مانچسٹر (عارف چودھری)
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن میں سرمایہ کاری کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں ۔ آئے روز پاکستان سے آئی کاروباری شخصیات سے برطانیہ میں بسنے والے سرمایہ کاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں ۔ پاکستان سے آئے ممتاز صنعتکار مال ون لاھور اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی نے عشائیہ دیا جس میں ۔ صنعتکار نسیم نیاز مرحوم کے لاھور سے آئے ھوئے نوجوان صاحبزادگان گلبرگ ایونیو لاھور کے ڈائریکٹرز نیاز نسیم اور ارباب نسیم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رانا امتیاز احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں میں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہوئ ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں خوشی ہے نبیل جاوید قریشی جیسے نوجوان کاروبار میں ترقی کر کے دوسروں کے لیے مثال قائم کر رہے ہیں۔ نوجوان نیاز نسیم نے کہا کہ باہمی گفتگو سے برطانیہ و پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقعوں بارے آگاہی ہوئ ہمیں اس طرح کی تقریبات کا باقاعدگی سے اہتمام ہونا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملے۔ ماہر قانون دان منیر عرفان اور محمد زبیر نے کہا کہ پہلے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کافی قانونی پیچیدگیاں تھیں لیکن موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے قانونی آسانی پیدا کر کے تارکین وطن کے دل جیت لیے ہیں۔ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے سینئر صحافی اینکر تجزیہ نگار رانا رضوان نے میزبان نبیل جاوید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی ما حول دیکھ کر خوشی ہوئ میزبان نبیل جاوید قریشی نے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی گفتگو سے ہمیں ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا اس سے ہم برطانیہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور باہمی تعلقات مذید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ عیشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیات اسحاق عزیز -عطا چوہان -عرفان گیلانی -چودھری تنویر -ظہور طیب -مبین عباس -علی امتیاز – اور دوسروں نے شر کت کی مہمانوں کی تواضع روایتی تندوری گوشت سے کی گئ۔ آخر میں بر طانیہ اور پاکستان کے مشہور بزنس میں جن کی ہال ھی میں وفات ہوئ تھی انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئ
نبیل جاوید قریشی نے پاکستان و برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور باہمی تعلقات کو مذید مضبوط بنانے کے لیے مختلف کاروباری شخصیات کو ایک جھنڈے تلے لا کر دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی۔