معیشت کیلئے آئی ایم ایف پرانحصار قومی وقار کے منافی ہے ,الطاف شاہد

Spread the love

پاکستان کومعاشی طورپرخودکفیل ہونے کیلئے معیشت کو ہر سطح پرسود سے پاک کرنا ہوگا

لندن)۔ عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ایٹمی ریاست کا معیشت کیلئے آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں پرانحصار قومی وقار کے منافی ہے۔حکمران سخت شرطوں پر قرض کیلئے بھا گ دوڑ کرنے کی بجائے اپنے ملک میں وسائل پیدا کیوں نہیں کرتے، اس اقدام سے جہاں مقامی افراد کو باعزت روزگار ملے گا وہاں قومی معیشت بھی ٹیک آف کرے گی ۔ زراعت کے میدان میں انقلاب برپاکرتے ہوئے قومی معیشت کیلئے آکسیجن کا کام لیا جاسکتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ ثانی سود ی معیشت کی متحمل نہیں ہوسکتی، اسلام ہمیں ہرطرح کی سود ی تجارت سے روکتا ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پرخودکفیل ہونے کیلئے قومی معیشت کو ہر سطح پرسود سے پاک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران سطحی بیانات سے مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے ،ضروریات زندگی کی مناسب نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔زرعی ملک میں آٹا سمیت اجناس کی قیمتوں کا آسمان سے باتیں کرنایقینا ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان وزارت عظمیٰ جبکہ کوئی وفاقی وزیرکسی وزارت کیلئے موزوں نہیں، سیاسی بونوں نے ملک وقوم کوبحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ معتدد بحرانوں سے نبردآزما ریاست مٹھی بھر اناڑیوں کے رحم وکرم پر ہے ،تبدیلی سرکار کے تین برسوں میں پاکستانیوں کو تین پل سکون کے نصیب نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی سرزمین کوبھی بدانتظامی اورمایوسی نے اپنے پنجوں میں دبوچا ہوا ہے ، سندھ اور پنجاب سمیت کوئی ایسا صوبہ نہیں جہاں سے ہم وطنوں کوٹھنڈی ہوا آتی ہو۔کئی دہائیوں سے سیاسی پارٹیوں کے درمیان تناﺅ کا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں۔پاکستان میں منتظم اعلیٰ اورسیاسی قیادت کاخلاء سیّد مصطفی کمال کے سوا کوئی پرنہیں کرسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں