بنیادی حقوق کی بازیابی پی ایس پی کی سیاست کامحورہے,الطاف شاہد

Spread the love

قومی وسائل کے ضیاع نے قوم کو گھمبیرمسائل سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
لندن(عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہریوں کوان کے بنیادی حقوق کی فراہمی پی ایس پی کی سیاست کامحور ہے۔سیّد مصطفی کمال کے ویژن اورعزم کی روشنی میں کسی طاقتور کوکمزوروں اورناداروں کاااستحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔سیّد مصطفی کمال کی قیادت میںپاکستان کوہرصورت کرپشن فری ریاست بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ہماری جماعت بدعنوانی کیخلاف انتہائی سخت اوردوٹوک موقف رکھتی ہے ۔ بدعنوان عناصر کابے رحم احتساب ضرورہومگر نیب حکام کی تفتیشی صلاحیت ایک سوالیہ نشان ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے قومی وسائل میں کون نقب لگاتا رہا ،آج تک کسی چورکوسزاکیوںنہیں ملی۔قومی وسائل کے ضیاع نے بھی پاکستان کو گھمبیرمسائل سے دوچارکیا،ہرایک چورسخت سزاکامستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کومعاشی طاقت بنانے کیلئے ہنرمندوں کوروزگار کی فراہمی اورقومی چوروں کا بے رحم احتساب ناگزیر ہے۔بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرنے تک ملک میں نیادورشروع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کاشورمچانے والے چور احتساب پراثراندازنہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ جوچوری میں ملوث نہیں وہ کسی تھانیدار سے نہیں ڈرتا۔کسی امتیازکے بغیرقومی مجرموں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قومی لٹیروں کی لگام کھینچنے کاوقت آگیا۔ پاکستان کے قومی وسائل اور پی ایس پی کے مینڈیٹ میں نقب لگانیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔کونسا بدعنوان کس جماعت میں اورکس کی کس کے ساتھ رشتہ داری ہے ،ان باتوں کی بالکل پرواہ نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے کیخلاف الزامات کواحتساب پراثراندازنہ ہونے دیا جائے ۔پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اوراسلامی تعلیمات کی روسے کوئی احتساب سے مستثنیٰ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں