
انا لله وانا الیہ راجعون ۰
ہندوستان کے مشہور و معروف نعت خواں محترم قاری ریاض الدین صاحب مرحوم و مغفورکے لندن سے مانچسٹر آتے ہُوۓ کار ایکسیڈنٹ میں انتقال کی انتہائی افسوسناک اور دردناک خبر پڑھی پڑھکر کر بہت دکھ اور افسوس ہوا ۰ مرحوم یقیناً اہلسُنت کا سرمایہ تھے اور دین مُبین کی خدمت میں نعت کے ذریعےمصروف تھے ۰مرحوم نے نعت کے ذریعے ہزاروں لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن کی اُن کے انتقال سے جہاں گھر والوں کا اور خاندان کا نُقصان ہُوا وہاں اہلسُنت کا بھی نُقصان ہُوا۰
موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ۰لہذا ایسے میں ایک مسلمان کو صبر کی تلقین کی گئ ہے۰
میں اُن کے گھر والوں ،اُن کے تمام اعزہ واقربا
ان کےدوست احباب سے فردا فردا تعزیت کرتا ہوں
اور رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ وہ قاری ریاض الدین صاحب مرحوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ۰ان کی قبر کو اپنے نور سے منور فرماۓ اُن کے تمام لواحقین کو صبرجمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرماۓ اور اُن کی دینی و دُنیوی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرماۓ۰ آمین ثم آمین ۰
اللَّهُمَّ، اغْفِرْ له وَارْحَمْهُ، وَاعْفُ عنْه وَعَافِهِ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّع مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ، وَنَقِّهِ مِنَ الخَطَايَا كما يُنَقَّى الثَّوْبُ الأبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِن دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِن أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِن زَوْجِهِ، وَقِهِ فِتْنَةَ القَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ).[١] (اللَّهمَّ اغْفِرْ لحيِّنا وميِّتِنا وشاهدنا وغائِبنا وصَغيرنا وَكبيرنا وذَكرِنا وأُنثانا اللَّهمَّ مَنْ أحييتَه مِنَّا فأحيِه علَى الإسلامِ ومن تَوَفَّيتَه مِنَّا فتَوفَّهُ علَىی الإيمانِ اللَّهمَّ لا تحرمنا أجرَه ولا تُضلَّنا بعدَه
آمین یا رب العامين
بجاه سيدالمرسلين صلى الله تعالى عليه وعلى آلہ وصحبه اجمعين
برحمتك يا ارحم الراحمين
روک رضواں نہ مُظفر کو درِ جنّت پہ
یہ مُحّمد کا ہے منظورِ نظر جانے دے
دُعاگو; عبدالشکور قادری مانچسٹر /انگلینڈ