راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں یوکے اسلامک مشن کے سنیئر رہنما افضل ملک اور نیلسن برانچ یو کے اسلامک مشن کے رہنماؤں کے اعزاز میں معروف بزنس مین و سماجی شخصیت خالد چوہدری کیطرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
آئیے جانتے ہیں عارف چوہدری کی رپورٹ میں
معروف بزنس مین و سماجی شخصیت خالد چوہدری نے یو کے اسلامک مشن کے سنیئر رہنما افضل ملک، نیلسن برانچ کے ناظم شکیل بٹ،ناصر محمود و دیگر کو مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا۔
معزز مہمانوں نے خالد چوہدری کی میزبانی،دوستی اور سماجی خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مخلص دوست ہیں انکی سماجی خدمات پر ساری کمیونٹی انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے، خالد چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکی تشریف آوری پر شکریہ بھی ادا کیا۔