عوامی مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکمرانوں کی ہم ذمہ داری ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ
فرانس(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ہمارے ملک میں ہر حکمران کرپشن اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ اپنے پیٹ بھرنے میں مصروم ہے عوامی مسائل سے بے خبر ہے عوامی مسائل سے بے خبری حکمرانوں کی ناکامی کا ب منہ ولتا ثبوت ہے ابھی تک کسی بھی حکومت نے ملک اور عوام کا سوچا بھی نہیں کہ عوام کن مسائل سے دوچار ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہر روز اشیائے خوردونوش کی چیزوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام نے حکمرانوں کو ووٹ دیکر اپنے اپ سے زیادتی کی جب حکمران عوام کو نہیں سنبھال سکتا تو ملک کو کس طرح سنبھالے گا جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کسی بھی ملک کے حکمران غلط ہوتے ہے یا عوام مگر بدقسمتی سے پاکستان واحد ملک ہے جس میں دونوں ہی غلط ہے جب تک عوام خاموش رہے گی تب تک عوامی مسائل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا