پیپلزپارٹی نے سندھ کویرغمال بنایا ہوا ہے،الطاف شاہد

Spread the love

مرادعلی شاہ کرداراوربیڈگورننس کے معاملے میں سردار عثمان بزدار کاپارٹ ٹو ہیں

لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاق جبکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کویرغمال بنایا ہوا ہے۔مرادعلی شاہ کردار اوربیڈگورننس کے معاملے میں سردار عثمان بزدار کاپارٹ ٹو ہیں۔مرکز اورسندھ کے حکمران اہلیان کراچی کی محرومیوں کاحساب دیں۔نااہل حکمرانوں کی طرف سے شہرقائدؒ سمیت سندھ کے دورافتادہ اضلاع میں کسی قسم کی فلاح اوراصلاح کی کوشش تک نہیں کی گئی۔پرامن احتجاجی مظاہرین پربدترین تشدد کے نتیجہ میں ایک شہری کی ناحق موت قابل مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میںچوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران یادرکھیں پی ایس پی کی قیادت ان سے شہرقائدؒ اوراہلیان سندھ کے حقوق چھین لے گی ۔سیّد مصطفی کمال نے شہرقائدؒ کاتاریخی حسن اوروہاں معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کابیڑااٹھایا ہے ،عوام نے جس جوش وجذبہ کے ساتھ سیّد مصطفی کمال کے ہاتھوں میں اپناہاتھ دیا ہے وہ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام اورنظام کی تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ اور شہرقائدؒ کے حقیقی وارثوں کاپی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں متحد اورمستعد ہوناخوش آئند اورنوید انقلا ب ہے۔ شہرقائدؒ کوقومی وسائل میں سے اس کاجائز حق ملتا رہتا توآج شاہراہوں پرگندگی کے ڈھیر اورشہری پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوحد سے تجاوزکرنے کاحساب دیناہوگا،پاکستان میں عوامی انقلاب اورعوامی احتساب کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔قومی چوروں کوہرگز پناہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے احتساب کانعرہ لگانے والے خود چور نکلیں گے عوام کواس کاانداز ہ نہیں تھا ۔پاکستان میں کرپشن کے ہوشربا اعدادوشمار نے نام نہاد صادق وامین کوبے نقاب کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں