انیل مسرت اور نبیل مسرت کی جانب سے ویمیلین ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب اور ڈنر کا انعقاد

Spread the love

: برطانیہ کے ممتاز بزنس میں وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی دوست انیل مسرت اور نبیل مسرت کی جانب سے ویمیلین ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ہائ کمشنر پاکستان معظم احمد۔ خان قونصل جنرل طارق وزیر قونصل جنرل گلاسکو سید ذاھد رضا ممبران پارلیمنٹ کاروباری شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب اور ڈنر کا انعقاد کیا گیا

(رپورٹ عارف چودھری)
برطانیہ کے ممتاز بزنس مین وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ذاتی دوست انیل مسرت اور نبیل مسرت کی جانب سے ویمیلین ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ہائ کمشنر پاکستان معظم احمد۔ خان قونصل جنرل طارق وزیر ممبران پارلیمنٹ کاروباری شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب اور ڈنر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر میزبان انیل مسرت نے تمام مہمانوں خصوصی طور پر ہائ کمشنر قونصل جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج پاکستان بر طانیہ بزنس کونسل کی کانفرنس بہت کامیاب ھوئ جسکا سہرا قونصل جنرل پاکستان اور انکی ٹیم کو جاتا ھے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا بہت فائدہ مند ھے پاکستان مہمان خصوصی ہائ کمشنر معظم احمد خان نے انیل مسرت کا انکے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان نے اس وقت بیرون ملک کے کاروباری لوگوں کو سرمایہ کاری کے لئے جو سہولتیں دی ھے دنیا بھر اور خصوصی طور پر بر طانیہ کے لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے قونصل جنرل طارق وزیر جو مانچسٹر کی تاریخ کے پہلے قونصل جنرل ہیں جو پاکستانی کمیونٹی میں بہت مقبول ہیں نے کہا کہ آج کی کانفرنس کو کامیاب کرانے میں کمیونٹی کے لوگوں کا شکر گزار ھوں پاکستان میں کاروبار کرنے کے اتنے اچھے مواقع پہلے نہیں تھے اگر کوئ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ھے ھم انہیں ہر قسم کا تعاون دینے کے لئے تیار ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سرمایہ کاری کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ہال ھی میں پاکستان کے دورہ پر میری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ھوئ تھی انہوں نے مجھے کہا کہ میں بر طانیہ میں انوسٹمنٹ بورڈ بناؤں جو میں نے بنا دیا ھے اب میں جلد بورڈ میٹنگ بلواؤں گا بورڈ کا مقصد جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہے اسے تمام سہولتیں اور تحفظ دیا جائے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم نے انیل مسرت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ھمیشہ کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور بر طانیہ سے پہلے سے انوسٹمنٹ بھی زیادہ ہو رہی ہے ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ میں ن بر طانوی کاروباری لوگوں سے اپیل کرتی ھوں کہ وہ وہاں سرمایہ کا ری کریں پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر اور پروگرام کے سٹیج سیکرٹر ی رانا عبدالستار نے کہا کہ میں ہال ھی میں پاکستان کا دورہ کر کے آیا ھوں وہاں پہلے سے بہت اچھے حالات ہیں کچھ لوگ مایوسی کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ھو گا تقریب میں شرکت کرنے والوں میں قونصل جنرل گلاسکو سید ذاھد رضا -ادارہ منہاج القرآن کے فیصل حسین -مئیر راچڈیل عاصم رشید -ممبر پارلیمنٹ افضل خان سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان -اقبال صدیقی -چودھری مسرت -شہباز سرور- شہزاد ایزی ھوم-رومی ملک -جج احمد ندیم -چودھری ہارون کھٹانہ-بیرسٹر محمد الیاس – سابق لارڈ مئیر نعیم الحسن – افتخار -ڈپٹی لیڈر راچڈیل عدالت علی-بلال مانچسٹر کیش کیری – ذاھد بھائ ورلڈ وائڈ کیش کیری اور دوسرے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں