آشٹن میں قائم مساجد نے کفن و دفن کے دوران پیش آنے والے مسائل کو مشترکہ کاوشوں سے حل کرنے کے لیے آشٹن سنٹرل مسجد میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ کا انعقاد آرگنائزر نزاکت علی نے کیا اولڈہم مساجد کونسل کے نمائندہ سید عبد الباسط شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

آشٹن (عارف چودھری)
آشٹن کونسل کی حدود میں قائم مساجد کی انتظامیہ نے مسلمان شخص کی فوتگی کے بعد ہسپتال سے فوتگی سرٹیفیکیٹ کی حصولی میں مشکلات اور قبرستان میں کفن و دفن کے مسائل بارے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے بارے آشٹن سنٹرل مسجد میں سماجی شخصیت نزاکت علی کی کاوشوں سے اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں اولڈہم مساجد کونسل کے نمائندہ سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ ہم نے مقامی سطح پر مساجد کونسل اور انٹر فیتھ فورم کی بنیاد بیس برس پہلے رکھی اسکے ثمرات سب کے سامنے ہیں میں اپنے تجربات کی روشنی میں انہیں حکمت عملی وضع کرنے بارے مشورہ دینے آیا تھا۔ سیف السلام کا کہنا تھا کہ سب مسلمان کمیونٹی اکٹھے ہو کر اپنے مسائل حل کروانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ محمد انور اور صادق کا کہنا تھا کہ آشٹن میں ہمیں جسد خاکی کے حصول سے لیکر کفن و دفن تک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم متحد اور یک آواز ہو کر اپنے مسائل حل لروا سکتے ہیں اسی بارے آج پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ عیدو میاں کا کہنا تھا کہ ہم نے اکٹھے کام کرنے کا اعادہ کیا ہے تاکہ اپنے مسائل حل کروا سکیں۔ میٹنگ کے آرگنائزر نزاکت علی کا کہنا تھا آشٹن کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان کمیونٹی اکٹھی ہوئی اور جسد خاکی، فوتگی سرٹیفیکیٹ کے حصول اور قبرستان میں جسد خاکی کو سپرد خاک کرنے کے دوران آنے والے والے مسائل بارے تفصیلی بات چیت ہوئ ہم ان مسائل کو متعلقہ حکام سے بات چیت کر کے حل کروائیں گے۔
آشٹن میں مختلف مسلمان ممالک کی بسنے والی کمیونٹی نے کفن و دفن کے دوران پیش آنے والے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر قابل قبول حل بارے تاریخی میٹنگ کا انعقاد کر کے مسلمان کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی جانب اہم پیش رفت کی