صدر چیمبر آف کامرس ساہیوال سہیل انجم انصاری نے راچڈیل کے مئیر عاصم رشید سے خصوصی ملاقات

Spread the love

پاکستان سے آئے ھوئے ممتاز کاروباری شخصیت سفیر ساہیوال سابق صدر چیمبر آف کامرس ساہیوال سہیل انجم انصاری نے وفد کے ہمرا راچڈیل کے مئیر عاصم رشید سے ان کے مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات کی جس میں ساہیوال راچڈیل جڑواں شہر کے لئے مزید کام کرنے کے لئے مشاورت کی راچڈیل (عارف چودھری)

۔ پاکستان سے آئے ھوئے ممتاز کاروباری شخصیت سفیر ساہیوال سابق صدر چیمبر آف کامرس ساہیوال سہیل انجم انصاری نے راچڈیل کے مئیر عاصم رشید سے خصوصی ملاقات کی جس میں ساہیوال راچڈیل جڑواں شہر کے لئے مزید کام کرنے کے لئے مشاورت کی ملاقات میں عدیل چودھری -محمد ارشد – فہد ملک -چودھری محمود لمبردار شامل تھے سہیل انجم انصاری سفیر ساہیوال نے مئیر راچڈیل کو خصوصی شیلڈ بھی دی اس موقع پر مئیر راچڈیل عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ھم انجم انصاری کو راچڈیل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ساہیوال کا راچڈیل کے ساتھ گہرا تعلق ہے سہیل انجم انصاری نے چیمبر کا صدر کے وقت دونوں جڑواں شہروں کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ھے ساہیوال چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے کہا کہ میں مئیر عاصم رشید کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مئیر پارلر میں مجھے دعوت دی میں دوسری دفع راچڈیل آیا ھوں میری دعوت پر مئیر عاصم رشید ساہیوال بھی آئے اور راچڈیل ساہیوال کو قریب لانے میں میں انکی کاوش کو تسلیم کرتے ہیں کاروباری شخصیت اور لیبر پارٹی کے کونسلر کے لئے نامزد امیدوار محمد ارشد نے کہا کہ ھم پاکستان سے آئے مہمان کو ویلکم کرتے ہیں اور سہیل انجم انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ راچڈیل اور ساہیوال کے لنک کو دوبارہ جوڑ رہے ہیں گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری عدیل اور چودھری محمود نے راچڈیل کے مئیر عاصم رشید اور ساہیوال چیمبر کے سابق صدر سہیل انجم انصاری کی ملاقات کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ مئیر عاصم رشید جب سے مئیر بنے ہیں کمیونٹی کے لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں