لیور پول پختون کمیونٹی کا سالانہ پروگرام

Spread the love

لیور پول (عارف چوہدری)

پاکستان کمیونٹی سنٹر لیور پول  میں منعقد ہوا جسکی میزبانی کے فرائض مشتاق حسین نے سر انجام دے۔ پروگرام کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ غلام رسول نے بابرکت سعادتِ حاصل کی ۔ میزبان مشتاق حسین کا کہنا تھا کہ لیور پول میں بسنے والی بختون کمیونٹی کے فلاح و بہبود اور سماجی رابطوں کو بھال رکھنے کے لیے اس تنظیم کی داغ بیل ڈالی ہم سالانہ اجلاس کا انعقاد کرتے ہیں جس میں پرانے اراکین کی رکنیت کی تجدید نو کے ساتھ نئے شامل ہونے والوں کو تنظیم کی رکنیت دی جاتی ہے ہم نے آج کے اجلاس میں تنظیم کی شوریٰ کمیٹی کا اعلان بھی کیا سید حنان، حاجی گلزار، غلام رسول ، عبدالروف اور قاسم جان اس کے رکن ہیں ۔ پروگرام میں پختون کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہمارے جتنے بھی مقامی سطح اور پاکستان میں مسائل ہیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے انکو حل کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں