
وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر صاحبزادہ جہانگیر کی سالگرہ پر پی ٹی آئ بر طانیہ کے موجودہ اور سابق عہیدیدران کی خصوصی میٹنگ اولڈھم کے ایسٹرن پا ویلین ہال میں منعقد ھوئ میٹنگ کا اہتمام پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل نے کیا پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور نارتھ ویسٹ کے صدر عارف رشید بٹ نے خصوصی شرکت کی اور وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر صاحبزادہ جہانگیر کی سالگرہ کے دن انکی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا اولڈھم (عارف چودھری )
پی ٹی آئ کے سینئر راہنما عمران خان کے ذاتی دوست اور وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر صاحبزادہ جہانگیر خان کی سالگر ہ پر پی ٹی آئ بر طانیہ کے موجودہ اور سابق عہیدیدران کی خصوصی میٹنگ اولڈھم کے ایسٹرن پوو لین ہال میں منعقد ھوئ میٹنگ کا اہتمام پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل نے کیا پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور نارتھ ویسٹ کے صدر عارف رشید بٹ مرکزی جنرل سیکرٹری اسلم بھٹہ -ڈپٹی سیکرٹری او آئ سی پی ٹی آئ ناصر میر نے خصوصی شرکت کی اور وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر صاحبزادہ جہانگیر کی سالگرہ کے دن انکی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار نے کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر خان کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جسکی وجہ سے پارٹی کے تمام کارکن انکی بہت عزت کرتے ہیں پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بر طانیہ میں ہمارے عمران خان ہیں انکا تعلق عمران خان کے ساتھ چالیس سال کا ھے ھم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں پی ٹی آئ کے سینئر راہنماؤں سابق صدر و جنرل سیکرٹری چودھری عمران اور شہناز صدیق نے کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر عمران خاں کا پیغام پورے بر طانیہ میں اسی طرع پہنچاتے رہیں صاحبزادہ جہانگیر کے عمران خان سے بہت تعلق ھے لیکن پارٹی کارکنوں سے بھی انکا بہت قریبی تعلق ھے سیکرٹری اطلاعات نارتھ ویسٹ علی عون نے کہا صاحبزادہ جہانگیر کی وجہ سے پی ٹی آئ کی ساری قیادت یہاں اکٹھی ھے میزبان پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خان نے تمام پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر نے ھمیشہ پاکستان کی بات کی ھے انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے نام کی ھوئ ھے ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پارٹی عہیدیدران نے سالگرہ پر مل کر سالگرہ کے نغمے بھی سنائے۔ سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیت اقبال صدیقی -محمد رزاق – نعیم چوہان شعیب چودھری اور دوسروں نے شرکت کی