مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں بریڈفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

)  جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور اُن کی ٹیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں بریڈفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس انتہائی اہمیت کی حامل میٹنگ میں قونصل جنرل ابرار حسین خان، کی خصوصی شرکت۔ بریڈ فورڈ (عارف چودھری)۔ راجہ نجابت حسین، سردار عبدالرحمان خان، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق، کونسلر صبیحہ خان، کونسلر رضوانہ جمیل، کونسلر نصرت محمد، محمد ہیری بوٹا، چوہدری جاوید قادر، راجہ خالد خالق، عمران علی،، نصرت حسین، شعیب مبارک  و دیگر نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا۔ خصوصی میٹنگ کی صدارت جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے سرپرست سردارعبدالرحمان خان نے کی۔ راجہ نجابت حسین نے اپنے خصوصی خطاب میں قونصل جنرل کو جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ راجہ نجابت حسین نے برطانیہ میں ہونے والی سرگرمیوں جن میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں  اور دیگر ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہماری کشمیر سرگرمیوں سے بھارت پر عالی دباؤ بڑھانے میں بہت مدد ملے گی اور عالمی برادری کو جہاں مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا اندازہ ہو سکے گا وہیں عالمی امن پسند برادری بھارت پر دباؤ ڈالے گی اور بھارت کے ناجائز قبضہ والے علاقے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے گی۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ وہ پاکستانی قونصلیٹ بریڈ فورڈ کے قونصل جنرل ابرار حسین خان اور اُن کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمیں اپنے قیمتی وقت سے نوازا بلکہ رواں سال ہونے
والی ہماری تمام سرگرمیوں میں اپنی بھرپور عملی سپورٹ اور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ قونصل جنرل ابرار حسین خان نے راجہ نجابت حسین اور اُن کی
تنظیم کی مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں گراں قدر خامات کو سراہا اور بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ابرار حسین خان نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم تمام
پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مشکور ہے جو ہمیشہ سے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتے چلے آ رہے ہیں اور پاکستان اور آزادجموں و کشمیر
کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور عملی کردار ادا کررہے ہیں۔ قونصل جنرل ابرار حسین خان اور راجہ نجابت حسین کے درمیان ہونے والی خصوصی نشست میں دونوں
جانب سے بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور مستقبل کی سرگرمیوں میں مکمل معاونت اور دیگر تمام امور پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں