
26 فروری بروز ہفتہ ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام خزینہ شعر و ادب کی بانی و صدر اور چیرمین امتیاز شیخ کے اعزاز میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں نغمانہ کنول سمیت مانچسٹر کے مشہور و معروف شعراء نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل نے کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ ٹیم نے نغمانہ اور امتیاز شیخ کو پھولوں کے بکے اور تمام ممبران کی دستخط شدہ مبارک باد کی اسناد دیں۔ یو جی آرٹ اینڈ کلچر یوتھ ونگ کے ہیڈ زید عاصم نے تلاوت قرآن ہاک اور ترجمہ پیش کیا ۔ عابدہ شیخ نے حمد پیش کی اور مشعل عقیل نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید نے پروگرام کی نظامت کی اور انھوں نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا ۔انھوں نے بتایا کہ یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے تحت یہ دوسرا پروگرام ہے ۔ پروگرام کے مہمانان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان عزت مآب طارق وزیر ، ڈاکٹر افضل خان ( سی بی ای ایم بی شیڈو جسٹس منسٹر ) اور بری کی ڈپٹی میئر شاہینہ ہارون تھیں ۔ شعراء کرام میں لیاقت علی احد ، شارق خان ،صابر رضا، عابدہ شیخ ، محبوب بٹ ، ڈاکٹر اقبال نعیم ، روبینہ خان، پامیلا ملک پاکستان سے آۓ ہوۓ شاعر فخر الدین کیفی اور نغمانہ کنول شامل تھے ۔ اوپن کچن کے صدر عامر خان نے اوپن کچن کی کارکردگی سے آگاہ کیا کہ اوپن کچن کے تحت دو سال سے زیادہ عرصہ سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے اور اس کاآغاز شہزاد مرزا نے کیا۔ ٹیم ممبر اور سماجی کار کن نصر اقبال نے آرٹ اینڈ کلچر کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی۔ صدر صابرہ ناہید نےاردو گلوبل کے رہنما آل محمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ برمینگم سے ٹشریف لاۓ اور ہروگرام کو رونق بخشی۔ صابرہ ناہید نے خصوصی طور پر قونصل جنرل طارق وزیر ، ایم پی افضل خان، ڈپٹی مئیر شاہینہ ھارون ، ڈاکٹر یونس پرواز ، راسب خان ، سجاد شاہ ، عائشہ مبشر، ظہیر لاکھیرا ، فریدہ ، مسٹر اینڈ مسز سیما شیخ ، مسٹر اینڈ مسسز اویس، ٹینا شیخ ، نسرین بلو، ڈاکٹر نورین ، سجاد شاہ معروف صحافی وسیم چوہدری ، شوکت قریشی ، سلیم سنی، مقدس مجید، اعجاز افضل، میاں عامر علی اور حمیرا ثناء ، ذولفقار قاری، محبوب بٹ کا شکریہ ادا کیا۔ یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے سرپرست اعلی شہزاد مرزا نے ممبران اوراوپن کچن ولینٹیرز میں اسناد تقسیم کیں جن میں ویمن ونگ کی چیف ارگنائزر شبنم مرزا، سیکرٹری شبانہ اقبال ،انفارمیشن سیکرٹری تنزیلا ضیا ، صبا عمران ، لبنی، ناہید اختر ، اوپن کچن کے صدر عامر خان ، یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید ، انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل ، ایگزیکٹو ممبر کومل خان اور دیگر شامل ہیں اور انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں نغمانہ کنول اور امتیاز شیخ کے عمرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔ چینل 49 کی طرف سے چیرمین میاں عامر علی، آپریشن مینیجر حمیرا ثناء ، ڈائریکٹر صابرہ ناہید اور صبا صدیقی نے نغمانہ جی اور امتیاز شیخ کو چادریں پیشی کیں۔ پروگرام کے آخر میں ہر تکلف چاۓ کا انتظام کیا گیا۔