پریس کلب آف پاکستان یوکےکا قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے سامنے “پیکا” کے قانون کے خلاف مظاہرہ زبردست کامیاب رہا

Spread the love

برطانیہ اور یورپ کی صحافتی تنظیموں کے علاوہ پاکستان کی صحافتی تنظیموں کی طرف سے بھی خیر سگالی اور حوصلہ افزائی کے پیغامات موصول ۔

کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام اراکین کامیاب احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں

(پریس کلب کی قائم مقام صدر باجی صابرہ ناہید کا خطاب) مانچسٹر28فروری(وقائع نگار خصوصی)
پریس کلب آف پاکستان یوکے کےماہانہ اجلاس کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدرباجی صابرہ ناہید نے کہاہےکہ پریس کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین زبردست مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے انتہائی مختصر نوٹس پر قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے سامنے آزادی صحافت کے حق میں کالے قانون کے خلاف کامیاب احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا،اجلاس میں پریس کلب کے چیئرمین اعجاز افضل شیخ نے بتایا کہ ہمیں برطانیہ اور یورپ کی مختلف صحافتی تنظیموں کے علاوہ پاکستان کی صحافتی تنظیموں کی طرف سے بھی “پیکا” کے کالے قانون کے خلاف سب سے پہلے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر محمود اصغر چوہدری نے بتایا کہ اٹلی اور یورپ کے صحافتی تنظیموں کے اراکین نے بھی کامیاب احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حوصلہ افزائی اور خیرسگالی کے پیغامات بھیجے ہیں، جی ایس ٹی وی کے سلیم سنی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہرے کو ٹاپ ٹرینڈ کی حیثیت حاصل رہی اور زبردست پذیرائی ملی اجلاس میں سینئر ایگزیکٹو حسن چودھری کی کارگذاری کو بہت سراہا گیا جنہوں نے بہت کم وقت میں بینرز پرنٹنگ میٹریل اور دیگر تمام انتظامات کو مکمل کیا ، پریس کلب کے ماہانہ اجلاس میں سیکریٹری جنرل مظہر بخاری نے بتایا کہ کلب کے زیر اہتمام دوسری صحافتی تربیتی ورکشاپ مارچ کے دوسرے ہفتے میں منعقد کی جائے گی اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اجلاس کے آغاز میں تلاوت_ کلام پاک کا شرف شکیل قمر نے حاصل کیا جبکہ اجلاس میں شامل تمام اراکین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پریس کلب کے صدر عارف پندھیر چوہدری سینئر نائب صدر تاثیر چوہدری اور نائب صدر شوکت قریشی اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت سے قاصر ہیں، اجلاس میں جی ایس ٹی وی کی سی او مقدس مجید، محمد حسن رضا، سمیرا اشرف اور اوری ٹی وی کے عامر خان نے بھی شرکت کی اجلاس میں ٹی وی چینل اخبارات اور سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہرے کی زبردست تشہیر اور کوریج کرنے پر تمام متعلقہ اداروں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا گیا،اجلاس کے آخر میں حسن چودھری کی طرف سے پر تکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں