ہائی کمشنر معظم احمد خان کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 2022 کو لندن لمیں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 14ویں ورچوئل ‘کھولی کچہری’ کا انعقاد کیا۔ اس میں کمیونٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سےہائی کمشنر کو آگاہ کیا ۔

ہائی کمشنر نے قونصلر خدمات اور پاکستان میں جائیداد سے متعلق معاملات سے کمیونٹی ممبران کی شکایات کا ازالہ کیا۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران کو یقین دلایا کہ ان کی دیگر شکایات کو پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ مناسب کارروائی کے لیے اٹھایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں