لاھور (عارف چودھری)۔ بر طانیہ کے سینئر صحافی بیورو چیف نوائے وقت گروپ بر طانیہ رپورٹر چینل 44 بر طانیہ صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ چودھری عارف پندھیر اور بر منگھم اور لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت رانا رفاقت علی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اوورسیز کے لئے مشیر سید مخدوم طارق محمود الحسن سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے متعلق بات چیت کی گئ اس موقع پر وزیر اعظم کے اوورسیز کے مشیر مخدوم طارق محمود الحسن جن کا تعلق بھی بر طانیہ سے ہے نے کہا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو جانتا ھوں اور انشااللہ کوشش کرونگا کہ انکے مسائل حل کراؤں گا دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانی مجھ سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں ھم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے ہر اقدام کریں گے اس موقع پر کاروباری شخصیت رانا رفاقت علی نے کہا کہ ھمیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پاکستانی کو اپنا مشیر مقرر کیا اور ھمیں مخدوم طارق محمود الحسن جیسے عوامی مشیر سے بہت امیدیں ہیں کہ وہ ھمارے مسائل حل کریں گے اس موقع پر بر طانیہ کے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر نے کہا کہ سید مخدوم طارق محمود الحسن نے او پی ایف پنجاب کے وائس چئیرمین ھوتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت کام کئے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے پاکستا نیوں میں انکو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے
