
8مارچ بروز منگل ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) برنیج بڈیز کی خواتین نے خواتین کا عالمی دن بہت جوش و خروش سے منایا ۔ تقریب کا انعقاد برنیج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ کی نگرانی میں کیا گیا ۔ اور نظامت کے فرائض نسرین شفیق نے ادا کیے ۔ انھوں نے مہمان خصوصی قیصرہ شیراز دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام کی مہمان خصوصی مانچسٹر کی مشہور و معروف لکھاری ، فیسٹیول ارگنائزر میک فیسٹ اور ایجوکیشنسٹ ، آف سٹیڈ انسپیکٹر قیصرہ شیراز تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحٹیت خواتین یہ سوچنا چاہیۓ کہ ہماری پہچان کیا ہے، دنیا میں خواتین کے لئے کیسا ماحول میسر ہے ، ان کا دنیا کا مقام کیا ہے ان چیزوں کو جاننے کے لئے اور دنیا میں اپنا مقام ، حیٹیت اور عزت بنانے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے انہی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی پہلی کتاب The Holy Woman لکھی۔ اس کے علاوہ ٹائفون ،دا ری ولٹ اور پی ٹی وی کے لئے دو ڈرامے بھی لکھے ۔ ان کا کہنا تھا اس دن کی موافقت سے میں تمام خواتین سے کہوں گی کہ باہر نکلیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور دنیا میں اپنا لوہا منوائیں ۔ قیصرہ شیراز نے سماجی کادکن اورصجافی صابرہ ناہید کو اپنی کتاب بطور تحفہ بھی پءش کی۔ اس موقع پر سیما شیخ کی صاحبزادی ٹوبیہ شیخ نے کوئیز پروگرام پیش کیا اور دنیا کی عظیم خواتین کے بارے میں سوال کیے اور خواتین نے ان کے جوابات دئیے۔ سیما شیخ کا کہنا تھا کہ خوتین کو جو حقوق ہمارے مزہب اسلام نے دئیے دنیا کے کسی مذہب، کسی قوم کی خواتین کو حاصل نہیں ۔دنیا کی کامیاب ترین کاروباری شخصیت حضرت خدیجہ تھیں ہم حضرت فاطمہ، آسیہ اور حضرت مریم جیسی خواتین کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے اور انھوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے خر میں پرتکلف ناشتہ پیش کیا۔