پاک کشمیر پریس کلب مڈلینڈز برطانیہ کے ممبران کا تنظیمی مشاورتی اجلاس

Spread the love

برمنگھم۔گذشتہ روز پاک کشمیر پریس کلب مڈلینڈز برطانیہ کے ممبران کا تنظیمی مشاورتی اجلاس برطانیہ کے مرکزی صنعتی کاروباری بڑے شہر برمنگھم میں منعقدہ ہوا، اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل سلیم شہزاد نے کی اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے، اس موقع پر پریس کلب میں شامل ہونے والےنئے ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا اجلاس میں سرپرست اعلی ادارہ ہذا مجتبی الرحمن، سابق صدر ابرار مغل، سابق جنرل سیکرٹری راجہ خاور بشیر، افضال کیانی، عرفان فراز، سید آل محمد، راجہ زاہد، افضل گجر اور دیگر سینیئر عہدیداروں نے اپنی قیمتی رائے کا تفصیلی اظہار کرتے ہوئے پاک کشمیر پریس کلب کی افادیت اور اہمیت میں اضافے کے لیئے گرانقدر تجاویز پیش کیں، جنہیں بیجد سراہا گیا، اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے جس کے نتیجے میں چند اہم فیصلے کئے گئے جن میں پریس کلب کے لیئے عمارت کا حصول جبکہ جن میں دیگر قابل ذکر امور شامل ہیں پر آئیندہ میٹنگز میں مزید غورو غوض کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں