چئیرمین یوتھ ونگ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ ذیشان عارف کی گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم، سابق وزیر خارجہ برطانیہ سر ٹونی لاؤڈ ایم پی، سابق شیڈو سیکرٹری تعلیم برطانیہ ریبیکا لانگ بیلی سے اہم ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو آزاد جموں وکشمیر دورے کی دعوت اور انھیں جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی تمام سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، اس کے علاوہ انھوں نے مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ میں مضبوط طریقے سے اجاگر کرنے کے لئے لابی تیز کرنے کے سلسلہ میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ذیشان عارف کے ساتھ جتنے بھی برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے ملاقات کی انھوں نے ماضی میں بھی جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں آواز بھی بلند کی اور مستقبل میں بھی کشمیریوں کی آواز کو برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا وعدہ کیا۔ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی لیبر پارٹی کے اندر بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے۔راجہ نجابت حسین بانی چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل نے تحریک کے تمام نوجوانوں اور خواتین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو مقبوضہ جموں وکشمیر کی آواز کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں اور خاص طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے دنیا میں مظلوموں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔
