
سابق ایم پی اے صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ وریو خاندان کے چشم و چراغ چوہدری طارق سبحانی کی وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے لندن میں حسین نواز کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
راچڈیل برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری اور چوہدری مزمل احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔
لندن (عارف چودھری)
سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وریو خاندان کے مرحومین چوہدری اختر علی وریو، مسز چوہدری اختر علی وریو ،چوہدری عبدالستار وریو اور چوہدری خوش اختر سبحانی کے لیے دعا مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی۔
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور وریو خاندان کی انتھک محنت و کاوشوں کو میاں محمد نواز شریف نے سراہا۔
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری طارق سبحانی کو سیالکوٹ مسلم لیگ ن کے لیڈران و ورکرز کو متحد رہنے کے لیے خصوصی پیغام دیا اور وریو خاندان کی سیاسی جد وجہد پر تعریف کی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق مشیر خاص اور مسلم لیگ ن بر طانیہ کے صدر زبیر گل،سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی،سنیئت رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن مولوی عبد الشکور -حسین نواز بھی موجود تھے۔ عارف چودھری