جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اُجاگر کرنے کے لئے مہم تیز کر دی

Spread the love

(لندن(عارف چودھری)
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اُجاگر کرنے کے لئے اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا، پائیدار اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل تلاش کرنے کے لئے خاص طور پر برطانیہ اور یورپ بھر میں اپنی لابی مہم تیز کر دی ہے۔ بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک کے تمام عہدیداران انتہائی حد تک متحرک ہو چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی دلوانے کے لئے اور ان کو حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماضی قریب میں راجہ نجابت حسین کی مختلف برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں اور یہ انہی متحرک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر و ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوائن نے ایک مرتبہ پھر برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز بلند کر دی ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں برطانوی حکومت سے کہا کہ ہم سب کو شدید تشویش لاحق ہے کہ مذہبی بنیادوں پر بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالیاں کی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کا خاتمہ کر دیا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج نے لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے،ان کاکہنا تھا کہ مجھ سے پہلے بھی ایک وزیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی معائدے کرنے سے پہلے انسانی حقوق کی پامالیوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بالکل ہم سب اس بات کے حق میں ہیں کہ تمام تجارتی معائدوں سے پہلے انسانی حقوق کی پامالیوں کو دیکھنا ہو گالیکن کیا برطانوی حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی معائدوں کے دوران انسانی حقوق کی پامالیوں کے معاملے کو دیکھا یا یہ تجارتی معائدے کون سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟۔چونکہ برطانوی وزیر اعظم برطانوی پارلیمنٹ میں موجود نہ تھے اس لئے اینڈریو گوائن ایم پی کی تقریر کا جواب وِکی فورڈ ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر فارن کامن ویلتھ اینڈ دیویلپمنٹ آفس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ہم سب کو انسانی حقوق کی پامالیوں پر تحفظا ت ہیں اور ہمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہائی تفصیل کے ساتھ شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی اور ہم نے مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور بھارتی حکومت کے ساتھ اپنے تحفظات اُٹھائے ہیں اور اس سلسلہ میں ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیاں ختم ہونی چاہییں اور انسانی حقوق کا احترام ہر صورت میں لازمی ہونا چاہیے اور بھات کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اگست 2019 میں جن قوانین کا خاتمہ کیا گیا وہ دوبارہ بحال ہونے چاہییں اور ان قوانین کے بعد جتنی پابندیاں لگائی گئی ہیں ان سب کا خاتمہ ہوناچاہیے اور جتنے بھی سیاسی قائدین کو قید کیا گیا ہے انہیں رہا کیا جانا چاہیے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلا ش کرنا چاہیے لیکن مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنی جانب سے اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے دونوں برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور وزیر حکومت وِکی فورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اہمیت دی اور مسئلہ کشمیر کے فوری اور پائیدار پرامن حل کے لئے آواز بلند کی۔ راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر و ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوائن کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے لئے آوا ز بلند کرنے کے اقدام کو تحریک کی متحرک لابی کی فتح قرا ر دیا ہے۔ راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ ہماری لابی انتہائی حد تک متحرک ہو چکی ہے اور اب بھارت کو کسی بھی قسم کا تاخیر کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور بھارت بہت جلد مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا اسی میں بھارت کی بہتری ہے اور ہم بہت جلد مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی دلوا کر رہیں گے اور اس سلسلہ میں ہماری ہنگامی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں