
شکیل ڈار برمنگھم۔قادریہ ٹرسٹ یوکے کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض جناب پیر طبیب الرحمن صاحب نے ادا کیے اپنے خطاب میں پیر طبیب الرحمن صاحب نے صحافیوں کی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ قاری رمضان صاحب نے قادریہ ٹرسٹ کے زیر انتظام بننے والے نیے اسلامک سنٹر کی تفصیلات بیان کی۔صحافی برادری کی طرف سے اس نیک پروجیکٹ کے سلسلے میں انکی طرف سے پورے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ جرنلسٹ حضرات میں راجا خاور بشیر، شعیب راجپوت، شکیل ڈار، سلیم شہزاد، افضل گجر، راجا ناصر محمود، آصف براٹلوی، چوھدری زاہد محمود، زاہد خٹک، محمد جمیل، بشارت چوھدری، بشارت ملک، محمد یوسف اور عابد کاظمی نے شرکت کی۔