وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
ذرائع کے مطابق وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا جب کہ پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کا نواز شریف کے ساتھ اجلاس جمعہ کو بھی جاری ہے جس کے باعث شہباز شریف اور وفد کے کچھ ارکان جمعہ کو پاکستان نہیں جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق شہباز شریف کے وفد میں شامل کچھ ارکان جمعہ کو پاکستان روانہ ہوں گے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب ہفتےکوپاکستان روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں