سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک محمد افضل کے بھانجے راحیل رحمت بٹ ڈائریکٹر آئی بی مرحوم جاوید رحمت بٹ مرحوم سہیل رحمت بٹ کے بھائ سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک -فواد افضل ملک کے ماموں زاد بھائ سماجی راہنما جمشید رحمت بٹ مختصر علالت کے باعث بر منگھم میں اپنے خالد حقیقی سے جا ملے
بر منگھم (عارف چودھری)

انکی اچانک وفات پر ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ واجد خان مئیر راچڈیل عاصم
رشید مئیر برمنگھم کونسلر محمد افضل سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن – کیو ڈی ایس انٹر نیشنل کے سرپرست میاں محمد اسحاق عزیز صدر رانا امتیاز احمد -عبدالرحمان عزیز – سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ کے صدر چودھری عارف پندھیر -سینئر صحافی سہیل انجم ملک- چودھری حسیب آصف پندھیر -ممتاز کاروباری شخصیت زولفقار علی چوہان نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے خاندان عزیز و اقارب کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین