برنیج بڈیز کی دسویں سالگرہ نہایت جوش و خروش سے منائی گئی

Spread the love

میں برنیج بڈیز کی خواتین کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ تنظیم دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔ سیما شیخ چیف ارگنائیزر

13 جولائی بروز بدھ 2022 ( صابرہ ناہید مانچسٹر بیورو چیف اردو گلوبل ) برنیج بڈیز تنظیم کے دس سال مکمل ہونے پر ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں برنیج بڈیز کے ممبران کے علاوہ مانچسٹر کی سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا ۔ نظامت کے فرئض برنیج بڈیز کی جنرل سیکریٹری ربیعہ شیخ نے نبھاۓ ۔ صدر و چیف آرگنائزر سیما شیخ نے اپنے ابتدائی خطاب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل سیکرٹری ربیعہ شیخ نے بتایا کہ برنیج بڈیز کی تنظیم بنانے کا مقصد سوسائٹی کی ان خواتین کو باہر لانا ہے جو کہ یا تو اپنے گھروں میں تنہائی کی شکار ہیں یا مختلف وجوہات کی بنا پر ڈپریشن کا شکار ہیں وہ باہر نکلیں اور اپنی ہم عمر خواتین میں مل جل کر بیٹھیں اور ذہنی تناؤ سے نکل کر ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاریں ۔ان خواتین کے لئے سنٹر میں ورزش ، کشیدہ کاری اور کافی مارننگ ، قومی تہوار مختلف قسم کی ایکٹیویٹیز مثلا ٹرپ لےکر جانا، ہیلتھ کئیر کی سروسز مہیا کرنا مختلف تربیتی پرگراموں کا اہتمام کءا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس آرگنائز نے پانی کے پروجیکٹ پر بھی کا م کیا ۔
مہمانان خصوصی می بری کی مئیر شاہینہ ھارون ، مانچسٹر کی ڈپٹی مئیر یاسمین ڈار ، بی آیم ای کی چیئرپرسن عطیہ چوہدری اور قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر شامل تھے ۔ مہمانان گرامی نے سیما شیخ کو تنظیم کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور تنظیم کی ترقی کے لۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بڑی خوشی یے کہ خواتین اس عمر میں بھی زندہ دلی کی ثبوت دے رہی ہیں۔ انٹرنیشل نعت خواں ایسوسی ایشن کی صدر رضیہ چوہدری نے برنیج بڈیز کی دسویں سالگرہ پر سیما شیخ کو مبارکباد دی ۔ برنیج بڈیز کی خواتین نے ہاتھوں کی چین بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا اور رقص کیا ۔ سیما شیخ نے رضاکار خواتین رفعت کریم ، عذرا خاتون ، صائمہ اور نسرین شفیق میں تحائف تقسیم کیے۔ پروگرام میں محفل موسیقی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔ پروگرام کے آخر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور برنیج بڈیز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اور روبینہ چوھان کو ان کی سالگرہ ہر مبارکباد دی اور خوبصورت تحفے سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں