یوم عاشور پر حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا

Spread the love

: یوم عاشور پر حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا ۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا میں دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یزیدیت مردہ باد کی صدائیں بلند کیں۔

اولڈھم (عارف چودھری)
[8:51 pm, 10/08/2022] Arif Ch. uk: یوم عاشور پر حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا ۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں نوجوانوں بچوں خواتین نے شرکت کر کے حضرت امام حسین علیہ السلام اور کربلا میں دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یزیدیت مردہ باد کی صدائیں بلند کیں۔اس موقع پر علامہ ریاض حسین رضوی نے کہا آج کا دن ہمیں امام حسین ابن علی اور شہدائے کربلا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے اللہ کا دین بچا لیا رسولوں کی محنتیں بچا لیں سب رسولوں نے اپنی محنتیں رسول اللہ کے سپرد کیں اور انہوں نے اپنے نواسے حضرت حسین علیہ السلام کے سپرد کیا یزید کے ہاتھ میں بڑے بڑوں نے اپنا ہاتھ دے دیا لیکن حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایسا نہ کیا اگر وہ ایسا کرتے تو یہ ایسے ہی ہوتا جیسے حضرت آدم علیہ السلام نے شیطان کو اپنا ہاتھ دے دیا ہو حسین نے انکار کر کے دنیا کو بتا دیا کہ حق و سچ کا ساتھ دیا کرو بلکہ یہ نہ دیکھو اکثریت کس طرف ہے انکا کہنا تھا کہ آج صرف عزاداروں کا دن نہیں تھا بلکہ ہر غیرت مند مسلمان کا تھا جو چاہے کسی بھی فرقے سے ہو سبکو حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے شہداء کی یاد منانی چاہیے ۔ حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم کے صدر راجہ عمران حسین کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر دنیا بھر میں عزادار سڑکوں پہ نکل کر بتا رہے ہیں کہ کربلا میں جنگ نہیں بلکہ ظلم ہوا تھا اور حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اس وقت کوئ نہیں تھا جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو سہارا دے تب انکے نواسے نے یزیدیت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے جہاد کا اعلان کیا ۔ 

اختتامی کلمات

حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم سے برآمد ماتمی جلوس کے عذرداروں نے حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا کہ چائے باطل کتنا بھی غلبہ پا لے جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں