بر طانیہ کے شہر بلیک برن کی پاکستان ویلفئر ایسو ایشن کے چئرمین سابق ناظم جہلم چودھری عجائب نائب صدر چودھری محمد نعیمُ اور انکی ٹیم نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے قائم کردہ فوڈ بینک سے بلیک برن میں رہنے والے مستحقین لوگوں کو فوڈ تقسیم کیا اور یوم پاکستان کی مناسبت سے بلیک برن کی کمیونٹی کو کبابش اوریجنل میں ڈنر دیا گیا جس میں کمیونٹی راہنماؤں نے شرکت کی

بلیک برن بر طانیہ (عارف چودھری)
بر طانیہ کے شہر بلیک برن کی پاکستان ویلفئر ایسو ایشن نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے قائم کردہ فوڈ بینک سے بلیک برن کی کمیونٹی کو فوڈ تقسیم کیا اور یوم پاکستان کی مناسبت سے بلیک برن کی کمیونٹی کو کبابش اوریجنل میں ڈنر دیا گیا شرکت کرنےوالوں میں چودھری نعیم -چودھری خالق -چودھری محمد خان -ملک عمر -سابق مئیر ضمیر خان -سابق مئیر کونسلر افتخار حسین -کونسلر قیصر -محمد خان شامل تھے اس موقع پر پاکستانی ویلفئر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور سابق ناظم جہلم چودھری عجائب حسین نے کہا کہ آج کا ڈنر اور فوڈ یوم پاکستان کی خوشی میں لوکل کمیونٹی کو دیا گیا ھم دنیا میں جہاں مرضی ھو ں لیکن ھمارا دل پاکستان میں ھوتا ھے ھم دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے 75 یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں سابق مئیر بلیک برن راجہ افتخار حسین نے کہا کہ پاکستانی ویلفئر کا یوم آزادی پر فوڈ تقسیم کرنا اور کمیونٹی کے لئے ڈنر کرنا خوش آئند بات ھے پاکستانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سماجی راہنما چودھری محمد نعیم نے کہا کہ ھم نے اپنی تنظیم کی طرف سے پاکستان کے یوم آزادی پر لوگوں میں فوڈ تقسیم کیا اور کمیونٹی کے لئے ڈنر کا پروگرام رکھا اگلے سال پاکستانی ڈے پر اس سے بھی بڑا پروگرام رکھیں گے فوڈ بینک کو ھم خود ھی چلاتے ہیں ھم اس میں کسی سے مدد گرانٹ نہیں لیتے صدر پاکستانی ویلفئر ایسوسی ایشن اور بانی رکن چودھری عبدالخالق کا کہنا تھا کہ ھم کافی عرصہ سے مستحق لوگوں کو فوڈ دیتے ہیں لیکن آج کا فو ڈ اور ڈنر پاکستان کی آزادی کی مناسبت سے کر رھے ہیں میں ڈنر میں شرکت کرنے والوں کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کر تا ھوں فو ڈ بینک کی مینجر جل کا کہنا تھا کہ مہنگائ کے اس دور میں پاکستانی ویلفئر ایسوسی ایشن مستحق لوگوں کو فوڈ دے کر فلاحی کا کر رھی ھے اسسٹنٹ مینجر صائمہ عباس کا کہنا تھا کہ ھم فوڈ کے علاوہ لوگوں کو مفت قانونی مشورہ بھی دیتے ہیں