امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر سابق برطانوی سفیر شوہر سمیت گرفتار

Spread the love

یاد رہے کہ سابق برطانوی سفیر اور انکے خاوند کو ینگون کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔

ینگون(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میانمر کی فوجی حکومت نے برطانیہ کی سابق سفیر وکی بامین برائے میانمار کو خاوند سمیت گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمر کی حکومت نے سابق سفیر وکی بامین اور ان کے خاوند کو گزشتہ رات حراست میں لیا ، مقامی میڈیا سمیت غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھی گرفتاری کی تصدیق کے تاہم حکومت کی جانب سے اب تک ان کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئی ہیں،سابق سفیر اور ان کے خاوند کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، اور دونوں کو ینگون کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔
میانمر کی فوجی حکومت نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق سفیر اپنے غیر ملکی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر درج ایڈریس سے مختلف پتے پر رہ رہی تھی جس پر ان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے خاوند ہٹین لن رجسٹرڈ گھر سے مختلف پتے پر رہنے میں اپنی بیوی کی مدد کرنے کے الزام میں زیر تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں