اولڈھم رپورٹ عارف چودھری
بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں گرینڈ اوورسیز کلب انٹر نیشنل بر طانیہ کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح گرینڈ اوورسیز کلب انٹر نیشنل کے چئیرمین سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کیا اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی جی او سی نارتھ ویسٹ کے صدر چودھری رضوان نصیر سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد سیکرٹری شاھد کھوکھر جنرل سیکرٹری بر طانیہ پامیلا ملک – راسب خان سیکرٹری فنانس -خواجہ یونس انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول -امتیاز اقبال شیخ -سابق مئیر کونسلر فدا حسین -شیخ راجہ مروت -پروفیسر سید اسد علی -استاد صفدر اور دوسری شخصیات موجود تھیں تلاوت قرآن پاک کا شرف محمد سرور چشتی کو حاصل ھوا

اس موقع پر جی او سی کے چئیرمین سابق گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کئ مسائل کا سامنا ھوتا ھے میں جب یہاں پر ممبر پارلیمنٹ تھا اور دو دفع گورنر بھی رہا اوور سیز کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ھمیشہ کھلے رکھے اوورسیز پاکستانیوں کو خاص طور پر پراپرٹی پر قبضہ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ھے پاکستان میں موجود جی او سی سیکرٹریٹ میں سابق بیوروکریٹ لائرز موجود ہیں آپ فون ای میل واٹس آپ کے زریعے رابطہ کر سکتے ہیں اوور سیز پاکستانیوں کی وجہ سے ملک چل رہا ھے جو 32 بلین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں یہی ھمارا سرمایہ ھے ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے چودھری سرور کا یہ اقدام قابل فخر ھے کیونکہ ایز اے ممبر پارلیمنٹ میرے پاس بھی اوورسیز پاکستانی آتے ہیں جن کے گھروں یا زمینوں پر لوگوں نے قبضہ کیا ھوتا ھے امید ھے بینڈ اوورسیز کلب کے زریعے انکے مسائل حل ھونگے گرینڈ اوور سیز کلب انٹرنیشل بر طانیہ کے صدر اور بر طانیہ کے سیکرٹریٹ کے انچارج سابق سپیشل ایڈوائزر گورنر پنجاب چودھری عنصر کے بھائ چودھری محمد نواز نے چودھری سرور اور دوسرے مہمانوں کا بر طانیہ کے مرکزی ہیڈ آفس کی افتتاحی تقریب پر آنے پر شکریہ ادا کیا انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ھمارے آفس میں اوورسیز پاکستانی چوبیس گھنٹہ رابطہ کر سکتے ہیں ھم گرینڈ اوورسیز کلب کے زریعے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی اور صوبائ اسمبلی میں مخصوص سیٹوں کے لئے بھی اپنی کوشش کریں گے جی اوسی بر طانیہ کی جنرل سیکرٹری پامیلا ملک نے کہا ھم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بر طانیہ اور پاکستان میں جی اوسی کے دفاتر وں میں چوبیس گھنٹے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ میں رھیں گے اور حقیقی طور پر انکے لئے کام کریں گے جی او سی نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد کا کہنا تھا کہ جی اوسی کا مقصد یہ ھے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں اور انکے حقوق کی حفاظت کریں جی او سی نارتھ ویسٹ کے صدر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ھم جی او سی کے چئیرمین چودھری سرور کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ھیں ھم نے فنڈز بھی اکٹھے کئے ہیں جو چودھری سرور صاحب کو دیں گے وہ پاکستان میں مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے جی او سی نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری اطلاعات شاھد کھوکھر نے کہا کہ جی اوسی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بر طانیہ میں رہنے والے کبھی بھی رابطہ کرسکتے ہیں جی او سی انٹرنیشنل ادارہ ھے تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور عہدیداروں کو نوٹیفکیشن بھی دئیے گئے