ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت،مونیکا مریانتھونی

Spread the love

ملکہ الزبتھ دوم فروری 1952 میں اپنے والد کی وفات کے بعد ملکہ بنی۔معروف اطالوی ایڈوکیٹ

روم(چیف اکرام الدین) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے تک برطانیہ کی ملکہ رہنے والی الزبتھ دوئم جمعرات کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔الزبتھ دوئم 70 سال تک برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ ان کی موت سے برطانیہ کے عوام ایک بہترین خاتون سیاستدان سے محروم ہو گئے۔ اس موقع پر اٹلی کی معروف خاتون قانون دان مونیکا مریانتھونی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الزبتھ دوم کی انسانیت کے لیے لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مونیکا مریانتھونی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں