الیانا انگوانٹا کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت

Spread the love

ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی برطانوی فرماں روا ہیں۔معروف ماڈل و ڈانسر

سیسلی(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئ۔یاد رہے کہ ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آئی تھی یاد رہے کہ ملکہ 600 سے زائد چیرٹیز کی سرپرست تھیں ملکہ برطانیہ 15 ممالک سمیت 54 ممالک کی دولت مشترکہ کی بھی سربراہ تھیں۔ اس موقع پر سیسلی مافیا شہر سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و ڈانسر الیانا انگوانٹا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ عوام ایک بہترین ملکہ سے محروم ہو گئے اللہ انکی معفرت فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں