مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے برطانیہ کے لیے سید رضوان ہاشمی کو صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے برطانیہ کے لیے سید رضوان ہاشمی کو صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سید رضوان ہاشمی ،مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی و دیگر ساتھیوں نے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی ۔ اس  موقع پر نو منتخب صدر سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و دیگر مرکزی قائدین نے ان پر اعتماد کر کے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے وہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے انکا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہم نے برطانیہ سے مالی امداد بھیجنے کے لیے کام شروع کیا ہوا ہے جلد ہی متاثرین تک پہنچائیں گے انکا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی وفات کی وجہ سے ہم نے جماعت کی جانب سے رکھی گئ تقریب ملتوی کر دی ہے ہم ملکہ برطانیہ کی ستر سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مئیر بری شاہینہ ہارون نے رضوان ہاشمی کو مسلم لیگ ق بر طانیہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چودھری شجاعت کی صحت یابی کی دعا کی مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی نے نو منتخب صدر سید رضوان ہاشمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہوا تھا لیکن ملکہ برطانیہ کی وفات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملتوی کی ہے ہم اس تقریب کو موخر کر رہے ہیں بعض میں اسکا انعقاد ہو گا جس میں برطانیہ بھر سے ق لیگ کے کارکنان اور عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔ بہلوال پاکستان سے برطانیہ سیر کے آئے راجہ عبد الرحمٰن نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی سیاسی خدمات سے متاثر ہو کر انہیں سراہا ۔ مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری محسن عنایت گوندل نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے سید رضوان ہاشمی کو صدر منتخب کر کے اچھا کیا ہم مل کر جماعت کی مضبوطی کے ساتھ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے  مسلم لیگ ق لیڈی ونگ کی نائب صدر ثناء جی اور لیڈی ونگ کی جنرل سیکرٹر ثناء مرزا نے سید رضوان ہاشمی کو مسلم لیگ ق بر طانیہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ھم انکی قیادت میں مسلم لیگ ق بر طانیہ کی تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے صحافتی شخصیت طارق لودھی کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا

مشکل ترین سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ق نے برطانیہ کے لیے سید رضوان ہاشمی کو صدر کی ذمہ دارریاں سونپ کر کارکنان کے دل جیت لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں