راچڈیل (عارف چودھری)
کیسل مییر کمیونٹی سنٹر میں راچڈیل ایشین بزنس نیٹ ورک کی تقریب رونمائی ہوئی جسکی میزبانی لوسی سمتھ نے کی جبکہ صدیق موسیٰ کے علاوہ سابق مئیر راچڈیل محمد زمان، کونسلر سردار شاہد ،مقامی بینک آفیسر جسٹن ٹیلر ،نکلا واڈیکر ،دبیل میاں کے علاوہ کمیونٹی کی دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکائے تقریب کا اس بات پر اتفاق تھا کہ مقامی سطح پر لوگ کامیابی سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں جہاں پر ہماری مدد کی ضرورت ہو گی تو ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر مل مہمان خصوصی صدیق موسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں نیٹ ورک کامیاب ہو اور راچڈیل میں ایشیائی کمیونٹی پہلے ہی کامیاب ترین ہے ہم چاہتے ہیں مذید ترقی کرے۔ سابق مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری افراد نے شرکت کی جو حقیقتاً کامیاب کاروبار کر رہے ہیں مجھے خوشی ہے لوگ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں مجھے امید ہے انہیں گریٹر مانچسٹر بزنسز کی جانب سے بھرپور معاونت ملے گی ۔ کونسلر سردار شاہد کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر بے شمار کاروبار کامیابی سے چل رہے ہیں نیٹ ورک وقت کے ساتھ مذید مضبوط ہو گا مقامی بینک آفیسر جسٹن ٹیلر کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مقامی کمیونٹی کی مدد کے لیے آئے ہیں اور کاروباری حضرات کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے میل جول کو آگے بڑھا سکیں۔ نیکولا واکر کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی تشویشات سے آگاہ کریں تاکہ انہیں سنا جا سکے اور انہیں جاننے کا موقع ملے کے ہم انکی کسطرح مدد کر سکتے ہیں ۔ دبیل میاں کا کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی کے کاروباری افراد کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی قابلیت کا لوہا منوا سکیں اور اپنی تشویشات اور ضروریات بارے متعلقہ حکام کو آگاہ کر سکیں۔فاروق قریشی اکاؤنٹنٹ نے بھی نیٹ ورک کو ایشائی کمیونٹی کے لیے مفید قرار دیا۔ میزبان لوسی سمتھ کا کہنا تھا کہ ہم چیرٹی ہیں جو مقامی کمیونٹی کو کاروبار کی شروعات کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ موجودہ مشکل ترین حالات میں جبکہ زندگی گزارنے کے لیے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہم کاروباری افراد کی مدد کریں نہ کہ وہ اپنا گزر بسر کر سکیں بلکہ کامیابی کے جھنڈے گاڑیں ۔ پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور کیسل میر کمیونٹی سینٹر کے روح رواں حافظ عبدالمالک نے پروگرام کے انتظامات بہت اچھے طریقے سے کئے تھے
راچڈیل ایشین بزنس نیٹ ورک مشکل ترین اقتصادی صورتحال کے باوجود مقامی ایشیائی کمیونٹی کو کاروبار میں ترقی و کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے جس سے کمیونٹی کے اندر اسے بے حد پزیرائی ملی