دباخ ویلفئر ٹرسٹ (DABBAGH WELFARE TRUST) کے ادارے جامعہ محمدیہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کی پروقار تقریب یورپین اسلامک سنٹر اولڈھم میں منعقد ہوئ جس کے مہمان خصوصی عالمی مبلغ اسلام ممتاز مزہبی سکالر (SHAYKH AHMED DABBAGH) شیخ محمد دباخ تھے اور مزہبی سکالر علامہ ربانی افغانی نے خصوصی شرکت کی
لندن(عارف چودھری)
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں جامعہ محمدیہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا ۔ عالمی مبلغ اسلام ممتاز مذہبی عالم شیخ محمد دباخ اور علامہ ربانی افغانی نےخصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر کامیاب طالبات میں اسناد پیش کی گئیں مقرررین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماں بچوں کی پہلی تربیت گاہ ہے اگر وہ دین و دنیا کی تعلیم سے آراستہ ہو گی تو صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔ اس موقع پر شیخ احمد دباخ کا کہنا تھا کہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس میں خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے کہ کیسے اسلام کی تعلیمات کا آگے پہنچانا ہے جس سے اپنی اور بچوں کی تربیت کرنی ہے جس سے آجکل کے دور میں پائ جانے والی مشکلات سے نبردآزما ہو سکیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر دوسروں کے لیے اچھی خوشبو چھوڑ کر جائیں ۔ مولانا علامہ ربانی افغانی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی دینی و دنیاوی تعلیم میں شرحِ دوسری کمیونٹی کے نسبت بہت کم ہے جو ہمارے لیے بہت بڑا المیہ ہے معاشرے کے لیے اپنی نسل کو اچھا انسان بنانا ہم سب کا فرض ہے اس حوالہ سے اکیڈمی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر عزیز کوبیتی کا کہنا تھا ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات دیکر خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں ہمارے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی قرآن کریم کی تعلیمات کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر مشرف حسین کا کہنا تھا برطانیہ میں بسنے والے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ انہیں دین اسلام کا فہم اور اخلاق رسول کریم کی تعلیمات دی جائے اور اس سے انکا اخلاق بہتر کیا جائے اکیڈمی کا کردار اس سلسلہ میں اہم قدم ہے ۔سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب کو کامیاب بنانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سماجی و مذہبی شخصیت راجہ ظفر کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کا ماحول فراہم کریں تاکہ دنیا سے جانے کے بعد ایمان والی نسلیں چھوڑ کر جائیں ۔ شیخ احمد دباخ ، مولانا ربانی افغانی و دیگر عالم دین نے اکیڈمی سے فارغ التحصیل طالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔ محترمہ علیزہ اقبال کو ٹیچر آف دی ائیر کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا -سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا ظفر ماجد نے احسن طریقے سے ادا کئے -شرکائے تقریب کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی ۔
جامعہ محمدیہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس شیخ احمد دباخ کی زیر سرپرستی خواتین کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ کر کے معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کردار قابل ستائش و فخر ہے