
مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عامر خواجہ (جو پاکستان کے دورے پر ہیں) قائممقام صدر اشتیاق احمد اور سینئر وائس صدر شاہجہان شوکت کی پاکستان سے آئے ھوئے پاکستان یوکے بزنس کونسل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا پاکستان سے آئے ھوئے وفد چئیر پاکستان یو کے بزنس کونسل عمران خلیل نصیر اور سینئر وائس صدر ایف پی سی سی آئ کی قیادت کر رھے تھے قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور برطانیہ کے کاروباری افراد کو ایک دوسرے سے ملایا تاکہ وہ مواقع تلاش کریں جس سے پاکستان و برطانیہ کے درمیان اقتصادی روابط مذید بڑھیں تاکہ پاکستان کی تجارت کا برطانیہ میں اضافہ ہو سکے۔ امجد کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکر تجارت کرنے کے خواہاں ہیں ۔سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے برطانیہ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے آئے ہیں انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں گے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں اور دوستانہ ماحول ہے ۔ پاکستان یوکے بزنس کونسل کے صدر عمران خلیل نصیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ آنے کا مقصد یہاں سے کاروباری افراد کو اس بات کی تلقین کرنی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ اس سے باہمی سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔ تقریب میں شریک ڈیوسن و دیگر کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان و برطانیہ کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مذید بڑھنے کے ساتھ مضبوط بھی ہوں گے بر طانیہ کی کاروباری شخصیات رانا عبدالستار اور محمد زاھد ورلڈ وائڈ والے نے خصوصی شرکت کی