اردو گلوبل نیٹ ورک اور آرٹ اینڈ کلچر ویمن گروپ کی جانب سے ایک خوبصورت محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

مورخہ 2 اکتوبر بروز اتوار ( رپورٹ صابرہ ناہید ) اردو گلوبل نیٹ ورک اور آرٹ اینڈ کلچر ویمن گروپ کی جانب سے ایک خوبصورت محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور اس کے گر و نواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ سرور کائنات احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ہدیۂ نعت مقبول پیش کیا گیا ۔ نعت خواں خواتین میں دلشاد ، باجی نازی ،بازغہ ، مشعل عقیل ، نزہت ، شبنم مرزا شامل ہیں ۔ جبکہ محترمہ فرح اور محترمہ حمیرا نے نبی کریم کی شان میں بیان پیش کیا اور مترمہ سلمی نے خوبصورت دعا اور سلام پیش کیا۔ مہمانان گرامی میں بری کی میئر شاہینہ ھارون، مانچسٹر کی ڈپٹی لارڈ میئر یاسمین ڈار اور مسز قوونصل جنرل نازیہ طارق نے شرکت کی ۔ انھوں نے اپنے پیغامات میں میلادالنبی کی مبارک باد پیش کی اور رسول خدا کے اسوۂ حسنہ پر چلنے کی ہدایت کی ۔ جبکہ ویمن گروپ کی سیکرٹری جنرل شبانہ اقبال نے پروگرام کا آغاز کیا اور آرٹ اینڈ کلچر کی انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل کو سٹیج سیکرٹری کے فرائض نبھانے کی دعوٹ دی ۔ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید نے اردو گلوبل نیٹ ورک ، اوپن کچن اور آرٹ اینڈ کلجر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ شبنم مرزاکی زیر نگرانی شبانہ ، تنزیلہ ، صبا ، ناہید ، لبنی اور دیگر ولینٹیرز نے سٹیج ڈیکوریشن اور دیگر انتظامات سنبھالنے ۔ بعد میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں